پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کا رجحان ، 1475 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں آج بھی شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 ہزار 475 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 45 پر آ گیا۔

اب تک کے کاروبار کے دور ان آج انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 644 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 520 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 83 پیسے کا تھا۔

editor

Related Articles