محکمہ زکوٰۃ نے کتنے ارب روپے مستحقین میں تقسیم کیے ۔۔؟ تفصیلات جانیے

لاہور :محکمہ زکوٰۃ و عشر پنجاب نے گزشتہ مالی سال کے دوران 4 ارب روپے مستحقین میں تقسیم کیے،محکمہ ہر سال تقریباً 3لاکھ مستحقین کو مدد فراہم کرتا ہے جو غریب، نادار، بیوہ، یتیم اور معذور افراد کی مدد کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ یہ رقم شفاف اور مؤثر طریقے سے برانچ لیس بینکنگ کے ذریعے فراہم کی گئی، جس میں بائیومیٹرک تصدیق کا عمل یقینی بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  مالی امداد کی تقسیم پیپرا رولز کے تحت کی گئی اور برانچ لیس بینکنگ کمپنیوں کا انتخاب شفاف نیلامی کے ذریعے ہوا۔ منتخب کمپنیاں منظور شدہ سروس چارجز پر اپنی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ زکوٰۃ کمیٹیوں نے پنجاب زکوٰۃ و عشر ایکٹ 2018 کے مطابق مستحقین کا انتخاب کیا اور ہر سال ان کے استحقاق کی تجدید کی جاتی ہے، تاکہ صرف ضرورت مند افراد کو فنڈز فراہم کیے جائیں۔

محکمہ زکوٰۃ مستحقین کی تصدیق کے لیے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ تعاون کر تے ہوئے یہ اشتراک یقینی بناتا ہے کہ ایک شخص بیک وقت مختلف اداروں سے امداد حاصل نہ کر سکے۔ مزید برآں محکمہ زکوٰۃ نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے زکوٰۃ مانیٹرنگ اینڈ ایولیوشن ڈیش بورڈ تیار کیا ہے، جو جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔

کچھ سرکاری ملازمین نے غلطی سے گزارہ الاؤنس حاصل کیا تھا لیکن محکمہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے یہ رقم واپس وصول کی اور اس معاملے کو محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش کیا جس نے شفاف کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

محکمہ زکوٰۃ و عشر کا یہ نظام نہ صرف ضرورت مند افراد کو بروقت امداد فراہم کرتا ہے بلکہ شفافیت اور احتساب کی اعلیٰ مثال قائم کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *