متحدہ عرب امارات میں شعبان 31 جنوری سے شروع ہونے کا امکان، رمضان بارے بھی پیشگوئی

متحدہ عرب امارات میں یکم شعبان 31 جنوری کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ رمضان بارے بھی پیشگوئی کر دی گئی۔

متحدہ عرب امارات کے فلکیات کے مرکز کے حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ شعبان کا مہینہ 31 جنوری بروز جمعہ سے شروع ہونے کی امید ہے۔

سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو مکہ اور مدینہ میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی اجازت دیدی

ماہرین فلکیات کے مطابق چاند کی پیدائش کے اعتبار سے دیکھا جائے تو 29 رجب کو چاند نظر نہیں آ سکے گا اس وجہ سے رجب کا مہینہ 30 دن کا ہونے کا امکان ہے۔

پیشگوئی کی گئی ہے کہ بروز جمعرات  30 جنوری کو تمام مسلم ممالک بشمول جنوبی یورپ، افریقہ اور امریکہ میں چاند واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔

متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم شعبان 31 جنوری بروز جمعے کو ہو گی۔ متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *