ای او ون سیٹلائٹ کی لانچنگ: آئی ایس پی آر نے سنگ میل قراردیا

ای او ون سیٹلائٹ کی لانچنگ: آئی ایس پی آر نے سنگ میل قراردیا

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ای او ون سیٹلائٹ کی لانچ کو پاکستان کے خلائی سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ سیٹلائٹ مختلف شعبوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا پہلا مقامی الیکٹرو-آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون کامیابی کے ساتھ لانچ کر لیا گیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ پاکستان میں زراعت، غذائی تحفظ، ماحولیاتی نگرانی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ای او ون سیٹلائٹ زراعت کے شعبے میں فصلوں کی نگرانی، آبپاشی کی ضروریات اور پیداوار کی پیشگوئی کرنے میں مدد دے گا۔ یہ سیٹلائٹ ماحولیاتی نگرانی، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، زلزلوں، جنگلات کی کٹائی اور زمین کے کٹاؤ کے بارے میں بروقت اپ ڈیٹس فراہم کرے گا

آئی ایس پی آر کے مطابق، ای او ون سیٹلائٹ غذائی تحفظ کے اقدامات اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں بھی اہم رہنمائی کا ذریعہ ثابت ہوگا۔ یہ کامیاب لانچ پاکستان کے خلائی پروگرام کی ترقی میں اہم قدم ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *