نگران دور میں بھرتی کیے گئے سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس مقصد کے لیے “خیبرپختونخوا ملازمین سروسز بل 2025” تیار کیا گیا ہے، جسے جلد صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
بل کے متن کے مطابق نگران حکومت کے دوران کی جانے والی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ بل کے تحت ان ملازمین کو فارغ کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جس کے بعد تمام غیر قانونی بھرتی شدہ افراد کو ملازمت سے ہٹایا جائے گا۔
مزید برآں کسی بھی قانونی پیچیدگی کی صورت میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کی سربراہی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کریں گے۔ کمیٹی میں ایڈووکیٹ جنرل، سیکرٹری خزانہ، محکمہ قانون اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق، نگران دور میں 15 ہزار سے زائد افراد کو مختلف سرکاری محکموں میں بھرتی کیا گیا تھا۔ بل میں واضح کیا گیا ہے کہ کمیٹی کے فیصلے کو تمام افراد پر لاگو کیا جائے گا اور غیر قانونی بھرتیوں کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔