اسلام آباد: حکومت نے بجلی صارفین سے اضافی وصول کی گئی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سی پی پی اے نے دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔ سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ دسمبر میں بجلی کمپنیوں کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، جس کی فی یونٹ لاگت 9 روپے 60 پیسے تھی، جب کہ دسمبر کے لیے ریفرنس فیول لاگت 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔
نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کرے گا، جس کے بعد اضافی وصول کی گئی رقم واپس کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔