پنجاب کے شہریوں کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن پر نئی پابندی

پنجاب کے شہریوں کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن پر نئی پابندی

حکومت پنجاب نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب کے شہریوں پر دوسرے صوبوں یا وفاق میں گاڑیاں رجسٹر کروانے کی پابندی عائد کر دی ہے۔

ایکسائز حکام کے مطابق اس اقدام کی منظوری کیبنٹ سے حاصل کر لی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ شہری ٹیکس بچانے کے لیے دیگر صوبوں یا وفاق سے گاڑیاں رجسٹر کرواتے ہیں، جس سے پنجاب کو ٹیکس وصولی اور سیکیورٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فیصلے کے تحت، دوسرے صوبوں میں گاڑیاں رجسٹر کروانے پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ نادرا کے ضلعی کوڈز کی بنیاد پر رجسٹریشن کو کنٹرول کیا جائے گا۔ مزید برآں پنجاب کے شہریوں کی باہر رجسٹرڈ گاڑیوں کے لیے پنجاب میں ری رجسٹریشن کا قانون موجود ہے، جس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں گاڑی بند اور ری رجسٹریشن پر جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

ایکسائز حکام نے واضح کیا کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے قانون سازی کی سمری جلد حکومت کو بھجوائی جا رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *