پاکستان بار کونسل نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ عدالتی نظام کی شفافیت کو مزید مضبوط کرے گا۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے نے ثابت کیا کہ پاکستان میں قانون سب کے لیے برابر ہے۔
اگرچہ فیصلہ سابق وزیراعظم کے خلاف ہے تاہم پاکستان بار کونسل قانونی عمل کی نگرانی کرے گی۔ نگرانی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کی جائے گی کہ کسی فریق کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔
پاکستان بار کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں قانون کا احترام کریں اور عوام کو اشتعال نہ دلائیں۔