اٹلی جانے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر

اٹلی جانے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر

اٹلی نے بین الاقوامی طلبہ کے لیے اسٹڈی ویزا (ٹائپ ڈی) کے مالی تقاضے سخت کرتے ہوئے بینک اسٹیٹمنٹ کی حد میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

  1. اٹلی کی وزارتِ یونیورسٹی و ریسرچ کے مطابق تعلیمی سال 2026-27 اور 2027-28 کے لیے اب طالب علم کو سالانہ 10,179.85 یورو (تقریباً 32 لاکھ پاکستانی روپے) کے مالی وسائل ظاہر کرنا ہوں گے، جبکہ پہلے یہ حد تقریباً 6,000 یورو تھی۔

نئے قواعد کے تحت فنڈز کا قانونی اور قابلِ تصدیق ہونا لازمی ہے۔ رقم ترجیحاً طالب علم کے اپنے اکاؤنٹ میں ہونی چاہیے، تاہم قریبی رشتہ دار اسپانسر بن سکتے ہیں۔ عارضی طور پر جمع کرائی گئی رقم قابل قبول نہیں ہوگی اور سفارت خانہ مالی ذرائع کی مکمل جانچ پڑتال کرے گا۔

حکام کے مطابق صرف اسکالرشپ کے لیے درخواست دینا کافی نہیں، جب تک اسکالرشپ کی حتمی منظوری نہ ہو مکمل بینک اسٹیٹمنٹ دینا ضروری ہے۔

واضح کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں داخلہ یا پری انرولمنٹ ویزا کی ضمانت نہیں، حتمی فیصلہ سفارت خانہ امیدوار کے مالی اور تعلیمی پس منظر کو مدنظر رکھ کر کرے گا۔

Related Articles