معروف گٹارسٹ منصور شہزاد گلے کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے

معروف گٹارسٹ منصور شہزاد گلے کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے

ڈیلس میں مقیم معروف گٹارسٹ منصور شہزاد گلے کے کینسر کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  منصور شہزاد کو 6 ماہ قبل گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور ڈیلس کے ایک نجی اسپتال میں ان کا علاج جاری تھا۔

انہوں نے اپنی نو عمری میں 1980 کی دہائی میں کراچی سے گٹار بجانے کا آغاز کیا اور پاکستان کے معروف پاپ گلوکار عالمگیر، شہزاد رائے، علی حیدر، سلیم جاوید، حسن جہانگیر، شازیہ خشک، ارشد محمود، نعیم عباس روفی اور دیگر بڑے فنکاروں کے ہمراہ پرفارمنس دی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان جون 2025 تک پانڈا بانڈ جاری کرے گا، وفاقی وزیر خزانہ

‎منصور شہزاد 1990 کی دہائی میں امریکا آئے اور ڈیلس میں سکونت اختیار کی ، یہاں انہوں نے کافی کٹھن وقت گزارا مگر وہ اپنے شوق کی تکمیل کرتے رہے اور موسیقی سے جڑے رہے۔

وہ پاکستان اور بھارت سے آنے والے گلوکاروں کے یہاں ہونے والے کنسرٹس میں شریک ہوتے تھے،  انہوں نے متعدد فنکاروں کے ساتھ پرفارمنس بھی دی تھی۔

وہ ایک زندہ دل انسان تھے جو ہر وقت مسکراہٹ بکھیرتے رہتے تھے، ان کی عمر 47 برس تھی ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *