مذاکرات میں ملکی مفاد سامنے رکھا جائے، نوازشریف کی شہباز شریف کو ہدایت

مذاکرات میں ملکی مفاد سامنے رکھا جائے، نوازشریف کی شہباز شریف کو ہدایت

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں کے درمیان جاتی امرا ءمیں ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے نواز شریف سے ملکی سیاسی صور ت حال اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک میں عوام کیلئے بڑے ریلیف پیکج کی نوید

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا کہ ملک کے لئے ہم سب کواکٹھے ہو کر چلنا ہوگا، انہوں نے وزیر اعظم کو ہدایت کی کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات میں ملکی مفاد کو سامنے رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش اور برفباری سے متعلق پیشنگوئی

ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف نے اب تک ہونے والے مذاکرات بارے انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا، شہباز شریف نے بریف کیا کہ ملکی معاشی حالات بہتر ہو گئے، حالات مثبت سمت کی طرف جا رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *