اسٹاک مارکیٹ مین اکائونٹس کھلوانے کی رفتار میں تین گنا اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ دو سالوں کے دوران 150 فیصد کے شاندار سالانہ ریٹرن کی بدولت اکاؤنٹس کھلوانے کی ماہانہ رفتار میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق 2024 کے ماہِ دسمبر میں 15 ہزار نئے سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں اکاؤنٹس کھلوائےجو کہ ڈیڑھ سال قبل ہر ماہ صرف 5 ہزار اکاؤنٹس کی تعداد سے تین گنا زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف، بجلی مزید سستی ہونے کا امکان

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں کھولے گئے کل اکاؤنٹس کی تعداد 4 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان کے اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی سے بڑھتا ہوا رجحان سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید نے کہا کہ ماضی میں اکاؤنٹس بند ہونے کی وجوہات کا بھی جائزہ لینا ضروری ہےاور اکاؤنٹ مینٹیننس چارجز میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کے ثالثوں کو اپنی ذمہ داریاں صحیح طریقے سے ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہو سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *