سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران نیب کے کالے قانون کا شکار ہوئے، وہ این آر او دیتے تو آج انہیں بھی این آر او مل جانا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نیب کے کالے قانون کا شکارہوئے وہ اگر کسی کو این آر او دیتے تو آج انہیں بھی این آر او مل جانا تھا۔ انہوں نے حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ مذاکرات میں ملکی مفاد نظر نہیں آتا، مجھے معاملات حل ہوتے نظر نہیں ۔
سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی کے رہنما میرے پاس آئے تھے، ملاقات میں ہوئی گفتگو پر اپنے رہنماؤں سے بات کروں گا، ملکی مسائل کا حل صرف آئین کی پاسداری میں ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پہلے بھی نیب کے کالے قانون پر بات ہوئی تھی، پہلے پی ٹی آئی نے نیب قانون سے متعلق ہماری بات نہیں مانی، آج بانی پی ٹی آئی عمران خان نیب قانون کا شکار ہوئے ہیں، وہ این آر او دے دیتے تو آج انہیں بھی این آر او مل جاتا، پی ٹی آئی نے خود بھی نیب کے کالے قانون کا سہارا لیا تھا۔
حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریقوں کا ایجنڈا ہونا چاہیئے، دونوں جماعتوں کو پارلیمان میں بات کرنا چاہیئے تھی، مذاکرات میں ملکی مفاد نظر نہیں آتا، مجھے معاملات حل ہوتے نظر نہیں آرہے۔