بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے حکومتِ پاکستان سےبجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کر دیا ہے کیونکہ ملک میں بجلی چوری کے باعث 600 ارب روپے سالانہ گردشی قرض میں جمع ہو چکا ہے۔ اس ضمن میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاور ڈویژن کو بجلی چوری روکنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔ بجلی چوری کے باعث 600 ارب روپے سالانہ گردشی قرض میں جمع ہو چکا ہے۔
پاور ڈویژن نے ڈسکوز سے دو ہفتوں میں بجلی چوری روکنے کیلئے حکمت عملی مانگ لی۔ جون 2025 تک بجلی چوری روکنے کیلئے واضح اہداف مانگے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈسکوز کو اپنے لائن لاسز کو نییرا کی مقرر کردہ حد کے مطابق کرنا ہوں گے۔
اور ڈویژن نے اوور بلنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔ڈسکوز کو تمام فیڈرز پر سمارٹ میٹرز لگانے کا پلان دینا ہوگا۔ ڈسکوز کو عملے کے احتساب کا طریقہ کار بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ بجلی چوری کیخلاف مہم میں ایک سال کے دوران 100 ارب روپے کی وصولی ہوئی۔