(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ کبریٰ خان نے اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی شادی آئندہ ماہ فروری میں منعقد ہوگی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے ایوارڈ شو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کبریٰ خان نے ان افواہوں کی وضاحت کی جو ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے گردش کر رہی تھیں۔
ایوارڈ شو میں شرکت کے دوران جب ان سے ان کے قریبی دوست اور اداکار مرزا گوہر رشید کی غیر موجودگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو کبریٰ خان نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ وہ تقریب میں کیوں شریک نہیں ہورہے، لیکن ان کا یہاں ہونا ضروری تھا۔