صوبہ سندھ اور پنجاب سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

ملکی معیشت کے لیے خوشخبری ، صوبہ سندھ اور پنجاب سے تیل و گیس کے ذخائر مل گئے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے تیل وگیس ذخائرکی تفصیلات پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ارسال کردیں۔

کمپنی کی جانب سے سٹاک ایکسچینج کو خط میں لکھا گیا ہے کہ حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ میں پہلی بار ملٹی فزیوکیمیکل سٹیملیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کیا گیا، پساکھی آئل فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی سے خام تیل کی پیداوار یومیہ375   بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی ، خام تیل کی پیداوار میں 145 یومیہ بیرل اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : توڑپھوڑ کیس، اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع

خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ رحیم یار خان میں ماری ایسٹ فیلڈ سے پہلی بارگیس کے ذخائردریافت ہوئے، 2 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس 14.5 کلومیٹر پائپ لائن سے اینگروفرٹیلائزر کو منتقل کی جارہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *