محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نیا چاند 30 جنوری بروز جمعرات نظر آنے کی قوی توقع ہے۔ کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق، چاند کی پیدائش 29 جنوری بروز پیر صبح 5 بجکر 36 منٹ پر ہوگی۔
ماہرین کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے اور 4 منٹ ہوگی جبکہ چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد تقریباً 57 منٹ تک رہے گا۔ یہ تفصیلات ملک بھر میں نئے اسلامی مہینے کے آغاز کے حوالے سے اہمیت رکھتی ہیں۔