الیکشن کمیشن نے27 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 27اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کو مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر دوبارہ بحال کر دیا گیا۔ ان میں رکن قومی اسمبلی قاسم علی گیلانی، طارق بشیر چیمہ سمیت 6 اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے 14 اراکین، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 5 اراکین اور سندھ اسمبلی کے 4 اراکین کی رکنیت بھی بحال کی گئی ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی سیاسی جماعت تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کو رجسٹرڈ کر لیا ہے، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہو گئی ہے۔
تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان نے اپنے انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات 8 نومبر 2024 کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سلطان العارفین جدون تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کے پارٹی سربراہ ہیں، جبکہ سردار گوہرزمان خان چیئرمین ہیں۔