ٹرمپ نے اپنی تقریر میں تعمیری باتیں کیں ، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد کی گئی تقریر کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی ترجیحات ہمیشہ اس کے اپنے قومی مفادات پر مرکوز رہتی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے نشاندہی کی کہ پاکستان کے سیاسی حلقے امریکا سے غیر ضروری توقعات وابستہ کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر ملک اپنی ضروریات اور اہداف کے مطابق فیصلے کرتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر کسی امریکی نمائندے کی طرف سے کوئی بیان آتا ہے تو پاکستان اس کو مناسب طریقے سے ہینڈل کر لے گا۔

 واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47ویں صدر کے طور پر دوسری مدت کے لیے حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے حلف لیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *