حکومت کی جانب سے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے مشکلات کم کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، اس ضمن میں ملک بھر کے بجلی صارفین کو ایک مالی سال میں بجلی بلوں کی زیادہ قسطوں کی سہولت دیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے صارفین کو قسطوں کی سہولت ڈسکوز کو ریونیو ضروریات کے مطابق دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کی بھی تجویز دے دی۔
یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں موسم مزید سرد ، بلوچستان میں شدید برفباری اور سیلاب کی نئی وارننگ

