سندھ حکومت نے ماحول دوست ای وی ٹیکسی سروس لانچ کرنے اور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔
سینئر وزیر شرجیل میمن کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں ا ی وی ٹیکسی سر وس لانچ کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا اور بڑے شہری اور دیہی علاقوں میں ای وی چارجنگ نیٹ ورک قائم کرنے کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ متعارف کروانا سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، سروس آپریشنز کی نگرانی اور ریگولیٹ کرنے کے لئے اتھارٹی بنانے جا رہے ہیں۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ ا ی وی ٹیکسی فلیٹ کی مؤثر نگرانی کے لئے سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تیار کیا جائے گا، ای وی چارجنگ نیٹ ورک کا ڈھانچا سروس کے آپریشن کے لئے اہم ہوگا۔