صدر آصف علی زرداری کاآئندہ ماہ تین روزہ دورے پر چین جانے کا امکان، ذرائع

صدر آصف علی زرداری کاآئندہ ماہ تین روزہ دورے پر چین جانے کا امکان، ذرائع

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری اگلے ماہ ایک اہم تین روزہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے اور دورے کے دوران بیجنگ سمیت مختلف شہروں کا دورہ کریں گےجہاں  اہم دوطرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر زرداری چین کے شہر ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران آصف علی زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی طے ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ دورہ دراصل گزشتہ سال نومبر میں طے پایا تھا تاہم صدر آصف علی زرداری کے پیر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اب ان کا یہ اہم دورہ 6 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں تجارت، معیشت اور ثقافت سمیت دیگر امور پر بات چیت متوقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *