پی ٹی آئی رہنماؤں سلمان اکرم راجا اور شیر افضل مروت کے درمیان سیز فائر

پی ٹی آئی رہنماؤں سلمان اکرم راجا اور شیر افضل مروت کے درمیان سیز فائر

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور ایم این اے شیر افضل مروت کے درمیان اختلافات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مداخلت کی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان صلح کرادی۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دونوں رہنماؤں سے رابطہ کیا اور انہیں میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کرنے کی ہدایت دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گنڈاپور نے دونوں رہنماؤں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی بیان بازی پارٹی کے مفاد میں نہیں ہے اور اس سے صرف مخالفین کو فائدہ ہوگا۔ اس پر شیر افضل مروت نے اپنے تحفظات بھی وزیراعلیٰ کے پی کو آگاہ کیے۔

علی امین گنڈاپور کی مداخلت کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے خلاف مزید بیانات نہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ شیر افضل مروت نے وزیراعلیٰ کے پی کے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ روز قبل گنڈاپور نے ان سے رابطہ کیا تھا اور سیز فائر کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا نے میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف شدید بیانات دیئے تھے، جس کے بعد عمران خان کی ہدایت پر پارٹی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *