شیر افضل میرے وکیل نہیں، عمران خان نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی اڈیالہ جیل میں پیش ہونے سے روکتے ہوئے جیل انتظامیہ اور عدالت کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم  نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ شیر افضل مروت میرے وکیل نہیں ہیں، انہیں جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

عمران خان نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی ہے، شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ولی عہد اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،  اربوں ڈالر سرمایہ کاری کی خواہش

شیر افضل مروت گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل ڈیوڑھی تک پہنچے تھے، وہاں سے انہیں واپس بھجوا دیا گیا۔

شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانی  تحریک انصاف کو آگاہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال عمران خان نے کہا تھا کہ سعودی وفد کے دورے کے موقع پر شیر افضل مروت نے متنازع بیان دیا، شیر افضل مروت نے پارٹی کے لیے زبردست کام کیا ہے لیکن سیاسی جماعت میں ایک دائرے کے اندر رہ کر کام کرنا ہوتا ہے، شیر افضل مروت کو کئی مرتبہ سمجھایا کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *