اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل نے حکومت کے حالیہ قانون پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون اس لیے لایا جا رہا ہے تاکہ کوئی بھی حکومت کے خلاف آواز نہ اٹھا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سزائیں اور جرمانے بہت زیادہ ہیں اور اس قانون کا مقصد اختلاف رائے کا گلا گھونٹنا ہے۔
ایم این اے زرتاج گل نے کہا کہ یہ سزائیں اور جرمانے بہت زیادہ ہیں۔ حکومت کے خلاف کوئی بولے گا تو اس کی آواز بند کر دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ اس قانون کے ذریعے حکومت کا لیبل لگا کر تمام ایکٹیویٹس کا گلا دبا لیں گے اور ایسے افراد کو سزائیں دے کر دہشتگرد بنا دیں گے۔
زرتاج گل نے کہا کہ یہ قانون حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھانے یا اختلاف رائے کرنے کو تقریباً ناممکن بنا دے گا۔ کوئی حکومت کے کاموں پر سوال نہیں اٹھا سکے گا اور نہ ہی کسی کو اختلاف رائے کی اجازت دی جائے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے اس بل کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس بل کو مسترد کرتی ہے اور یہ آنے والی حکومت کے گلے پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس قانون کے ذریعے حکومت مخالف آوازوں کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو ملک کی جمہوریت اور آزادی اظہار کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔