جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری دے دی۔ جس میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر کا نام بھی شامل ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کے لیے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا۔ جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری دے دی۔
سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کیلئے جن ناموں کی منظوری دی گئی ان میں حسن اکبر، تسنیم سلطانہ، خالد حسین، جعفر رضا، عثمان علی ہادی، نثار بھمبھرو ،عبدالحامد، جان علی جونیجو، میراں محمد شاہ، علی حیدر ادا، ریاضت علی اور فیاض الحسن شاہ شامل ہیں۔