معروف ٹک ٹاکر زوالقرنین سکندر پر گوجرانوالہ کے تھانہ سبزی منڈی میں ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے پر زیرِ دفعہ 154 مجموعہ ضابطہ فوجداری کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین گوجرانوالہ میں واقع ڈیکوریم مارکی میں ایک شادی کی تقریب میں اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ آئے تھے جہاں پر ناجائز اسلحے کی نمائش پر تھانہ سبزی منڈی پولیس گوجرانوالہ نے انکے خلاف ناجائز اسلحے کی نمائش پر زیرِ دفعہ 154 مجموعہ ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ٹک ٹاکر زوالقرنین سکندر کے گن مین پسٹل 223 بور بمعہ میگزین اور گاترہ بمعہ میگزین سے لیس تھے اور لائسنس طلب کرنے پر وہ لائسنس پیش نہ کر سکے جس پر زیرِ دفعہ 109 کے تحت انکے خلاف تھانہ سبزی منڈی گوجرانوالہ میں اسلحے کی نمائش کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔