کراچی میں سال کی پہلی حب ریلی آٹو کراس میلے کا آغاز

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سال 2025 کی پہلی حب ریلی آٹو کراس کا میلہ آج ڈی ایچ اے کراچی میں سج گیا۔

ریلی آٹو کراس میلے میں 50 سے زائد ڈرائیورز نے مختلف کیٹیگریز جیسے پری پیئرڈ، اسٹاک، لیڈیز اور الیکٹرک کارز میں شرکت کی۔

ریلی کی چیف آرجنائزر شجاعت شیروانی نے اس موقع پر ایک بڑا اعلان کیا کہ فاسٹیسٹ ٹائم آف دی ایئر کے اعزاز میں قیمتی گاڑی انعام کے طور پر دی جائے گی، جو رواں سال کے آخر میں سب سے بہترین ڈرائیور کو دی جائے گی۔

شیروانی نے مزید کہا کہ ہر ڈرائیور کو 4 راؤنڈ دیے جائیں گے اور جو سب سے کم وقت میں راؤنڈ مکمل کرے گا، وہ فائنل راؤنڈ کے لیے منتخب ہوگا۔ 2 کلومیٹر طویل ٹریک کو مزید دلچسپ اور چیلنجنگ بنانے کے لیے جگہ جگہ کونز رکھے گئے ہیں، اور ایک کونز گر جانے پر 2 سیکنڈ کی پنالٹی لگائی جائے گی

انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ہر دن کے بہترین وقت کے لیے “فاسٹیسٹ ٹائم آف دی ڈے” کا اعزاز دیا جائے گا، جس کے تحت اضافی انعامات بھی دیے جائیں گے۔

حب ریلی کی اس شاندار تقریب نے آٹو کراس کے شوقین افراد کے لیے ایک نیا سنگ میل قائم کیا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ ایونٹ پاکستان میں موٹر اسپورٹس کی دنیا میں مزید ترقی کا باعث بنے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *