1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کے نتائج کا اعلان ،مکمل لسٹ دیکھیں

1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کے نتائج کا اعلان ،مکمل لسٹ دیکھیں

15سو روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری سامنے آگئی ہے، کیونکہ حالیہ قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں،عوام کی سہولت کے لیے مکمل فہرست بھی فراہم کر دی گئی ہے تاکہ بانڈ ہولڈرز آسانی سے اپنے نمبر چیک کر سکیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی بچت مرکز سیالکوٹ میں 15مئی کو15سو روپے کے انعامی بانڈ کی106 ویں قرعہ اندازی منعقد ہوئی، جس میں مختلف انعامات کے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

اس قرعہ اندازی میں پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے مقرر تھی، جبکہ دوسرے انعام کے تحت تین خوش نصیب افراد کو10، 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، اس کے علاوہ1696 افراد کو تیسرے انعام کے طور پر ا18500روپے فی کس ملیں گے،قرعہ اندازی کے نتائج کے مطابق بانڈ نمبر صفر 04132نے30 لاکھ روپے کا پہلا انعام اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں :1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

دوسرا انعام حاصل کرنے والے بانڈ نمبرز 026284، 355420 اور 407321 میں سے ہر ایک نے 10 لاکھ روپے کا دوسرا انعام اپنے نام کیا۔

حکام کے مطابق انعام جیتنے والے افراد اصل بانڈ اور قومی شناختی دستاویز کے ساتھ متعلقہ دفاتر سے اپنی رقم وصول کر سکتے ہیں، اس مقصد کے لیے اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر، نامزد تجارتی بینک اور قومی بچت مراکز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

انعامی بانڈ پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری تصور کیے جاتے ہیں کیونکہ سرمایہ کار کی اصل رقم محفوظ رہتی ہے جبکہ مختلف قرعہ اندازیوں میں انعام جیتنے کا موقع بھی ملتا ہے،ہر پاکستانی شہری اپنی شناختی دستاویز کی نقل کے ساتھ قومی بچت مرکز یا منظور شدہ بینک سے انعامی بانڈ خرید سکتا ہے۔

editor

Related Articles