رواں سال خطبہ حج 35 عالمی زبانوں میں ترجمعے کیساتھ نشر کیا جائیگا ،ادارہ امور حرمین کا ا علان

رواں سال خطبہ حج 35 عالمی زبانوں میں ترجمعے کیساتھ نشر کیا جائیگا ،ادارہ امور حرمین کا  ا علان

سعودی حکومت نے رواں برس حج کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک اہم اور منفرد اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطبۂ حج کو پینتیس بڑی عالمی زبانوں میں ترجمے کے ساتھ نشر کیا جائے گا تاکہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمان اس عظیم پیغام کو اپنی زبان میں بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔

ادارہ امور حرمین کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے اس حوالے سے بتایا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد اسلام کے امن، اعتدال، رواداری اور انسانیت کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں مسلمان ہر سال حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں جبکہ کروڑوں افراد دنیا بھر سے خطبۂ حج کو سنتے اور دیکھتے ہیں اسی لیے اس کے پیغام کو مختلف زبانوں میں منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :رواں برس خطبہ حج مسجد نبوی ﷺکے امام و خطیب شیخ علی الحذیفی دیں گے

شیخ السدیس نے کہا کہ خطبۂ حج کا ترجمہ سعودی عرب کی جانب سے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے عزم کا واضح اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے اور جدید ذرائع کے ذریعے دینی پیغام عام کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، برقی ذرائع ابلاغ اور عالمی نشریاتی نظام کی مدد سے خطبۂ حج کو وسیع پیمانے پر نشر کیا جائے گا تاکہ مختلف زبانیں بولنے والے افراد بھی اس کے روحانی، اخلاقی اور انسانی پیغامات سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔

شیخ عبدالرحمن السدیس نےکہا کہ  خطبۂ حج کے تراجم کا یہ منصوبہ کئی برسوں کے تجربات اور تحقیق کے بعد مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ماہر مترجمین، فنی ماہرین اور ذرائع ابلاغ کی خصوصی ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ ترجمے کا معیار بہترین رکھا جا سکے اور پیغام دنیا بھر تک مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکے۔

سعودی حکام کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف حج کے عالمی پیغام کو فروغ ملے گا بلکہ مختلف زبانیں بولنے والے مسلمانوں کے درمیان مذہبی ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو بھی مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

editor

Related Articles