صنعتی شعبے کیلئے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور، گھریلو صارفین کے لیے مسترد

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صنعتی شعبے کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظورجبکہ گھریلو صارفین کے لیے مسترد کر دیا گیا۔

 وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صنعتی شعبے کیپٹو پاور کیلئے گیس ٹیرف میں اضافے کی تجویز پر تفصیلی غورکیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات میں اضافہ کی تجویز وزیراعظم کو بھجوا دی

وزارت پیٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ای سی سی میں پیش کی، مالی سال 2024-25 کے دوران گیس کے شعبے کے لیے مطلوبہ آمدنی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں کیپٹو پاور پلانٹس کے لیےٹیرف 3000 سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی، اس موقع پر ای سی سی نے گھریلو صارفین کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق گھریلو صارفین پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ متفقہ طور پر ہوا، ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ کیپٹو پاور پلانٹس پر گرڈ ٹرانزیشن لیوی کے نفاذ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، توانائی کے شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *