نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نکاح کیس میں بریت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان کل نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کیخلاف اپیل پر سماعت کریں گے۔ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے 13جولائی 2024کا ایڈیشنل سیشن جج کا بریت کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔ 13جولائی 2024کو اسلام آباد کی سیشن عدالت میںنکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزائوں کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: حکومت نے پی ٹی آئی رہنمائوں کو عمران خان سے ملاقات کروانے کی پیشکش کردی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج افضل مجوکا نے سزائوں کیخلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کی سزائوں کیخلاف اپیل منظور کی تھی۔ جج نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم جاری کیا تھا کہ اگر عمران خان اور بشریٰ بی بی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *