حکومت نے پی ٹی آئی رہنمائوں کو عمران خان سے ملاقات کروانے کی پیشکش کردی

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے مذاکرات کے حوالے سے بڑی پیشکش کردی۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی رہنمائوں کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ مذاکرات کی 28 جنوری کوہونیوالی نشست میں شرکت کرنے کیلئے تیارہوں تو عمران خان سے ان کی ملاقات کرادیں گے۔

ایک انٹرویومیں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات جوش و جذبے سے شروع کیے تھے لیکن ان میں فیصلہ سازی کا عمل ضابطے میں نہیں اور ان کا مذاکرات کے دوران رویہ بچگانہ ہے، اب مذاکراتی عمل کیلئے ان کی سہولتکاری کرنا مشکل ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا حکومت کیساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کا مشروط عندیہ

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کر کے اسپیکر اور کمیٹی کی توہین کی اور پورے مذاکراتی عمل کو تماشا بنا کر رکھ دیا، ہم کب تک اس تماشے کا حصہ بنے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےاسپیکر قومی اسمبلی کو ابھی تک باقاعدہ طور پر مذاکرات کے خاتمے کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا لہذاسپیکر قومی اسمبلی نے پہلے سے طے شدہ امور کے مطابق 28 جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا پی ٹی آئی والے 28 تاریخ کو آئیں، بیٹھیں اور ہمیں سنیں، ہم نےکبھی نہیں کہا کہ جوڈیشل کمیشن نہیں بنائیں گے، ہم مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مذاکرات ختم نہیں کیے، جب ایک طرف سے ختم ہو گئے ہیں تو ہم کس سے بات کریں، کیا ہم اْس کمرے میں بیٹھ کر دیواروں سے بات کریں؟

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں صبر اور تحمل کی ضرورت ہوتی ہے، اگر پی ٹی آئی مذاکرات کو چھوڑ کر جا رہی ہے تو یقیناً ان کے ذہن میں کوئی منصوبہ ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *