خصوصی مہم کے تحت شہری فوری طور پر اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں

پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کی سہولتوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے احکامات پر کمرشل اور نان کمرشل لائسنس کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کمرشل کیٹگری میں رکشہ جبکہ نان کمرشل میں کار اور موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ ٹیسٹ جاری ہیں۔اتوار کے روز رکشہ ڈرائیورز کے لیے کمرشل ٹیسٹ کا خصوصی انعقاد کیا گیا۔ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی مشترکہ کاوشوں سے یہ کمرشل ٹیسٹ ممکن ہو سکے ہیں اور پنجاب کے تمام اضلاع میں رکشہ ڈرائیورز کے لیے خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: نادرا کا شہریوں کی سہولت کیلئے نئی وین سروس شروع کرنے کا فیصلہ

اب تک 17 ہزار سے زائد شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔اس کے علاوہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے اعلان کیا ہے کہ موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کا اضافی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر لائسنس دونوں کی سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے جاری خصوصی مہم کے تحت شہری فوری طور پر اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں اور اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *