مائنس ون کا فارمولا کامیاب بنانے میں چیف الیکشن کمشنر کا کردار کلیدی رہا، شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مائنس ون کا فارمولا کامیاب بنانے میں چیف الیکشن کمشنر کا کردار کلیدی رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جنوری میں مدت ملازمت ختم ہو گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم نے پارلیمانی کمیٹی بنانی ہے۔

سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں، کروڑوں کچی آبادی مکینوں کے حقِ رہائش کو تسلیم کیا جائے، عوامی ورکرز پارٹی

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کا کردار متنازع اور مایوس کن رہا، ان کے ہوتے ہوئے غیر آئینی اقدامات ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر کے فیصلوں پر اعلیٰ عدلیہ نے بار بار اعتراض اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کا کردار مائنس ون کا فارمولا کامیاب بنانے میں کلیدی رہا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف بطور پراسیکیوٹر کا کردار ادا کیا۔

editor

Related Articles