پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف دور کے شہریت فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں اولسی جرگے سے خطاب کرتے ہوئےمحمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ یہ جرگہ ناانصافی کی سختی سے مذمت کرتا ہے، ملک میں تمام اقوام کو ا ن کا حق دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے پی ٹی آئی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بڑی تبدیلیوں کی ہدایات دیدیں
ان کا کہنا ہے کہ امن انصاف سے جڑا ہوا ہے، امن کبھی طاقت سے نہیں آتا، یہ حقیقت ہے کہ ناانصافیوں کی وجہ سے یہاں بےامنی پھیلی ہوئی ہے۔ سربراہ پی کے میپ نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا تھا یہاں پیدا ہونے والوں کو شہریت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا عوام کے لیے نگہبان رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ
اس فیصلے پر آج تک عملدرآمد نہیں ہو سکا ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہاں پشتونوں کے ہاں پیدا ہونے والے بچے اب نہ افغانستان نہ پاکستان سے ہیں، بتایا جائے ہمارے مزدوروں اور غریبوں کو کس بنا ءپر ناحق قتل کیا گیا؟۔