بجلی صارفین کیلئے بڑی خبر،22، 25 اور 29 جون کو کہا ں کہاں بجلی بند ہو گی؟

بجلی صارفین کیلئے بڑی خبر،22، 25 اور 29 جون کو کہا ں کہاں بجلی بند ہو گی؟

پیسکو کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 22، 25 اور 29 جون کو صبح 6 بجے سے 11 بجے تک مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اس دوران زائن تارا، شاہی باغ ایکسپریس، حسن گڑھی، شاہی باغ، راشد آباد اور شامی روڈ فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔اسی طرح پی اے ایف بیس گرڈ اسٹیشن سے منسلک علاقوں میں بھی 22، 25 اور 29 جون کو صبح 6 سے 11 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

پیسکو کے مطابق شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن پر بھی انہی تاریخوں اور اوقات میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی، جس کے باعث نیو بڈھ بیر، مشو گاگر، بلدھیر، سربند، شیخان، شہاب خیل اور اے ڈبلیو ٹی فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق راجڑ گرڈ اسٹیشن پر 22 جون کو صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جبکہ پبی گرڈ اسٹیشن پر 22 سے 27 جون تک روزانہ صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

 یہ بھی پڑھیں :بجلی کے بھاری بلوں کا نیا حل؟نئی ٹیکنالوجی سامنے آگئی

نوشہرہ انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن سے منسلک علاقوں میں بھی 22 سے 27 جون تک صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مردان کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی بندش کا اعلان کیا گیا ہے، جہاں 20، 21، 27 اور 28 جون کو صبح 6 بجے سے 11 بجے تک بجلی معطل رہے گی۔ متاثر ہونے والے علاقوں میں شاہ ڈھنڈ، کرنل جواد خان شہید، تاوس بابینی، رورل ون اور ٹو، گڑھی کپورہ، نیو پر ہوتی، جگن ناتھ، تورو، نیو بغدادی، بالا گڑھی، گڑھی دولت زئی، عیدگاہ، ڈنڈ بابا، دوران آباد، شنکر، گجو خان اور مالاکنڈ روڈ شامل ہیں۔

پیسکو انتظامیہ نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی بندش کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری کام پہلے مکمل کرلیں اور پانی کا مناسب ذخیرہ کرلیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles