رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ترسیلات زر، برآمدات ، درآمدات میں اضافہ

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ترسیلات زر، برآمدات ، درآمدات میں اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں معاشی بہتری کے مثبت اعشاریے، پہلی ششماہی میں ترسیلات زر، برآمدات ، درآمدات میں اضافہ ہو گیا۔

وزارت خزانہ نے پہلی ششماہی کی معاشی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مالی ذخائر میں اضافہ ہوا جبکہ روپے کی قدر میں استحکام رہا۔

ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 29.3 فیصد کا اضافہ ہوا، رپورٹ کے مطابق برآمدات میں 9.8 فیصد اور درآمدات 14.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک کے مالی ذخائر  11.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، ایف بی آر محصولات میں 35.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔

روپیہ کمزور، ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 32.5 فیصد کی کمی ہوئی، نان ٹیکس آمدنی میں پانچ ماہ 94.5 فیصد اضافہ ہوا، زرعی شعبے کے قرض میں پانچ ماہ میں 8.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔

جولائی تا دسمبر مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد ریکارڈ کی گئی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں چھ ماہ میں 3.81 فیصد کی کمی ہوئی، سرمایہ کاری میں کمی کے ساتھ ساتھ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بھی کمی ہوئی۔

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 0.4 فیصد ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 1.3 فیصد تھا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی امریکہ کو سب سے زیادہ برآمدات رہیں، کل برآمدات کی 18.6 فیصد پاکستانی برآمدات امریکہ کو ہوئیں، جرمنی اور برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، متحدہ عرب امارات کو پاکستانی برآمدات میں 16.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *