Skip to content
روپیہ کمزور، ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔
انٹربینک کاروبار کے آغاز پر ڈالر چار پیسے سستا ہو گیا تھا لیکن کاروبار کے اختتام پر ڈا لر کی قدر میں 11 پیسے کا اضافہ ہوا۔
اس اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر278 روپے 83 پیسے کی سطح پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قد ر 13 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 04 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔