وزیرِاعظم شہباز شریف کی صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت

وزیرِاعظم شہباز شریف کی صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے صحت کی سہولتوں سے متعلق اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے کی ہدایت کی۔

وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ حکومت صحت کی سہولتوں تک رسائی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

اجلاس کے دوران انہوں نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کے کام کو تیز اور کمپلیکس کے لیے مشینری و آلات کی خریداری کے پری کوالیفیکیشن کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے پاکستان کی امداد بند کرکے کئی اہم منصوبے روک دیے

وزیراعظم  نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پری کوالیفیکیشن کے عمل کو ماہرِ کنسلٹنٹ کی نگرانی میں مکمل کیا جائے، جناح میڈیکل کمپلیکس کے تعمیراتی کام اور مشینری و آلات کی خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔

انہوں نے جناح میڈیکل کمپلیکس سے منسلک یونیورسٹی کے لیے چارٹر کی منظوری کا عمل شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہاز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعظم کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *