پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔

صوبہ پنجاب میں بروز ہفتہ 8 فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ جس کا محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو یوم سوگ منانے کا اعلان

دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہےاور شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles