محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علامحکمہ موسمیات نےبارش کےحوالے سےبڑی پیشگوئی کردیقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، شام یا رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور رات کے اوقات میں کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیاگیاہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال میں ر ات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواؤں کے ساتھ بو ندا باندی کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں ر ات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کے علا وہ چترال، کو ہستان، شا نگلہ، بو نیر، سوات، کالام، بالاکوٹ، مردان، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہا ڑو ں پر برفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں شام اور رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔