چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی ہوگئی

چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی کر دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کیا، جس کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین پی سی بی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں عوام نے بھی شرکت کی اور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: اس وقت کا انتظار ہے جب ہمارے لڑکے ہندوستان کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی جیتیں گے، وزیراعظم

افتتاحی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار کی گئی نئی جرسی پہنی اور اس کی رونمائی کی گئی، جسے دیکھنے کے لیے حاضرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں ہوگا، جہاں افتتاحی میچ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس ایونٹ میں پاکستان کا اسکواڈ بھی میدان میں اُترے گا اور تمام کرکٹ شائقین کی نظریں پاکستان کی جیت پر مرکوز ہوں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *