سینیٹ میں متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 اور ڈیجیٹل نیشن بل 2025 منظور، صحافیوں کا واک آؤٹ

سینیٹ میں متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 اور ڈیجیٹل نیشن بل 2025 منظور، صحافیوں کا واک آؤٹ

سینیٹ نے متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 اور ڈیجیٹل نیشن بل 2025 منظور کر لیے، صحافیوں نے احتجاجاً ایوان بالا سے واک آؤٹ کر دیا۔

پیکا ترمیی بل پیش کرنے کی تحریک رانا تنویر نے پیش کی تھی، اس دوران سینیٹ میں اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی اور احتجاج کیا، پیکا ایکٹ ترمیم پر سینیٹ گیلری سےصحافی واک آؤٹ کر گئے۔

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ بل کا تعلق اخبار یا ٹی وی سے نہیں، صرف سوشل میڈیا کو ڈیل کرے گا، صحافیوں کا اس بل سے کوئی معاملہ نہیں، یہ بل قرآنی صحیفہ نہیں، اس میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

اس موقع پر سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے  رہنما تحریک انصاف شبلی فراز نے کہا کہ قانون سازی ہمارا کام ہے، قانون بغیر مشورے کے پاس کرایا جا رہا ہے ، پیکا ایکٹ جن سے متعلق ہے آپ ان سے مشاورت کرتے۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ مو سمیات نےبارش کےحوالے سےبڑی پیشگوئی کردی

انہوں نے کہا کہ اگر قانون کا مقصد بھلائی ہے تو کوئی اس سے اختلاف نہیں کرتا، معاملہ اس بل کے استعمال کا ہے، پیکا کا مقصد ایک سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کرنا ہے۔

علاوہ ازیں سینیٹ میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل منظوری کے لیے پیش کرنے کی تحریک بھی منظور کرلی گئی، ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے متنازع پیکا ایکٹ ترامیم کے خلاف آج 28 جنوری کو ملک گیر احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *