محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہارمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیزہوائوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں ر ات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/بر فبا ری کا امکان ہے۔ اس دوران راولپنڈی، اٹک ،جہلم،چکوال میں تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند ہوسکتی ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علا وہ دیر، چترال، کو ہستان، ما نسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،بٹگرام، شا نگلہ، بو نیر، سوات،پشاور، صوا بی ، نو شہرہ، مردان، باجوڑ، خیبر، کو ہاٹ اور کرم میں تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہا ڑو ں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہی۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی11، سکردومنفی 10، استور، گوپس منفی 09، ہنزہ منفی 06، بگروٹ، گلگت منفی 05، کالام میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔