عمران خان کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر احتجاج نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار

عمران خان نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا میں احتجاج نہ ہونے پر وزیراعلیٰ خینرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ناراضی کا اظہار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوموار کے روز علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میںعمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر برہمی کا اظہار کیا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا میں کیوں کوئی احتجاج نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: جب تک عمران خان مطمئن ہیں، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ برقرار رہیں گے، جنید اکبر

اس کے علاوہ عمران خان نے صوبے میں کرپشن کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے کا کہا اور کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کی کئی کہانیاں اور تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔ کرپشن اور خراب کارکردگی کی شکایات موصول نہیں ہونی چاہئیں۔ عمران خان نے حکومتی امور میں علی امین گنڈاپور کو عاطف خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں سے مشاورت کی ہدایت کی اور صوبے میں گُڈ گورننس پر زور دیا۔

عمران خان نے ملاقات میں علی امین گنڈاپور سے محسن نقوی کیساتھ تصاویر پر ناگواری کا اظہار بھی کیا۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ کو ہدایت دی کہ محسن نقوی کا رفیق خاص بننے کی بجائے صوبے کی گورننس پر دھیان دیں۔

editor

Related Articles