اب چار سال بعد ڈی ویلیئرز نے کرکٹ میں واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن میں ساؤتھ افریقہ چیمپئنز کی قیادت کریں گے۔
جنوبی افریقہ چیمپئنز کے شریک مالک اور گیم چینجرز کے بانی امندیپ سنگھ کا کہنا تھا کہ ڈی ویلیئرز کی بطور کپتان واپسی ہماری ٹیم کے لیے فائدہ مند ہو گی۔ ڈبلیو سی ایل کا دوسرا ایڈیشن جولائی 2025 میں کھیلا جائے گا۔