ایل پی جی کی درآمدات میں اضافہ ہو گیا، ادارہ شماریات

ایل پی جی کی درآمدات میں اضافہ ہو گیا، ادارہ شماریات

ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی درآمدات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر54 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کا رجحان ، 1475 پوائنٹس کی کمی

اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ا یل پی جی کی درآمدات پر536 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 348 ملین ڈالرکے مقابلے میں 54 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق دسمبر2024 میں ا یل پی جی کی درآمدات پر108 ملین ڈالرکا زرمبادلہ خرچ ہوا جو دسمبر2023 کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر2023 میں ا یل پی جی کی درآمدات پر74 ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *