اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کا پہلا لائسنس ایزی پیسہ بینک کو دے دیا

اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کا پہلا لائسنس ایزی پیسہ بینک کو دے دیا۔

بینک دولت پاکستان کے گورنر جمیل احمد نےڈیجیٹل ریٹیل بینک  کا پہلا لائسنس ایزی پیسہ بینک لمیٹڈ (سابقہ ٹیلی نار مائکروفنانس بینک لمیٹڈ) کو دے دیا جس کے بعد اسے کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔

ایل پی جی کی درآمدات میں اضافہ ہو گیا، ادارہ شماریات

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایزی پیسہ بینک لمیٹڈ کو ڈی آر بی لائسنس دیے جانے سے توقع ہے کہ جدت طرازی کو فروغ ملے گا، مالی شمولیت میں اضافہ ہوگا اور سستی ڈیجیٹل مالی خدمات عام لوگوں کی پہنچ میں ہوں گی۔

ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی میں منعقدہ تقریب میں ڈیجیٹل بینکوں کے سی ای اوز، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان ، ایزی پیسہ بینک کی سینئر انتظامیہ اور ا سٹیٹ بینک کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *