مٹی کی خوشبو کا جادو، بارش سے پہلے ہی انسان کیسے بھانپ لیتا ہے؟

مٹی کی خوشبو کا جادو، بارش سے پہلے ہی انسان کیسے بھانپ لیتا ہے؟

کیا آپ نے کبھی بارش شروع ہونے سے پہلے مٹی کی خوشبو محسوس کی ہے؟ سائنس کے مطابق یہ صرف ایک عام احساس نہیں بلکہ انسانی سونگھنے کی حیرت انگیز صلاحیت کا ثبوت ہے۔

بارش کے بعد آنے والی مخصوص خوشبو کو پیٹری کور  کہا جاتا ہے۔ یہ خوشبو پودوں سے نکلنے والے تیل اور مٹی میں موجود بیکٹیریا سے پیدا ہونے والے ایک مرکب جیوسمن  کی وجہ سے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نہ دریا، نہ ندی، پھر بھی کیسے پہنچی؟جیلی فش جس نے سب کو حیران کر دیا

دلچسپ بات یہ ہے کہ انسان جیوسمن کو انتہائی کم مقدار میں بھی محسوس کر سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہماری ناک اس خوشبو کو چند کھرب حصوں میں ایک حصے کی مقدار تک بھی پہچان سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی لوگ پہلی بوند گرنے سے پہلے ہی بارش کی آمد محسوس کر لیتے ہیں۔

اکثر یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ انسان بارش کی خوشبو کو شارک کے خون سونگھنے کی صلاحیت سے بھی لاکھوں گنا بہتر محسوس کر سکتے ہیں، تاہم اس کا درست موازنہ مختلف جانوروں اور حالات کے مطابق بدل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :طلبہ کے لیے امتحان گاہ میں اسنیکس اور چائے،منفرداقدام وائرل

تحقیق سے یہ ضرور ثابت ہوا ہے کہ جیوسمن کو محسوس کرنے کی صلاحیت میں انسان غیر معمولی طور پر ماہر ہیں۔ یعنی ہماری روزمرہ زندگی میں موجود ایک عام سی خوشبو دراصل ہماری حسِ شامہ کی ایک حیران کن طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔

قدرت نے انسان کو کئی صلاحیتیں دی ہیں، اور بارش کی خوشبو محسوس کرنا انہی میں سے ایک چھپی ہوئی خاص صلاحیت ہے۔

editor

Related Articles